کسان بازار: اپنی فصل آن لائن مفت بیچیں — تصویر کے ساتھ اشتہار لگانے کا آسان طریقہ

کپاس کے کھیت میں کسان موبائل فون سے اپنی فصل کی تصویر لیتے ہوئے
کپاس کے کھیت میں کسان موبائل فون سے اپنی فصل کی تصویر لیتے ہوئے

اب بہاولپور، یزمان، حاصل پور اور احمد پور شرقیہ کے کسان اپنی فصل گھر بیٹھے بیچ سکتے ہیں۔ بہاولپور کسان پر نیا کسان بازار شروع ہو گیا ہے جہاں آپ اپنی کپاس، گندم، چاول، کینو، گوار یا کوئی بھی فصل تصویر کے ساتھ مفت لگا سکتے ہیں۔ خریدار اور آڑھتی آپ کو براہِ راست فون یا واٹس ایپ کرتے ہیں، کوئی کمیشن نہیں۔

اشتہار لگانے کا طریقہ

  • اپنی فصل بیچیں والا صفحہ کھولیں
  • فصل کی ایک سے چار صاف تصویریں لگائیں۔ موبائل سے سیدھا کیمرہ بھی کھل جاتا ہے
  • فصل منتخب کریں، مقدار لکھیں (مثلاً 200 من یا 5 ایکڑ کھڑی فصل)
  • قیمت لکھیں، یا خالی چھوڑ دیں تو قیمت فون پر لکھا آئے گا
  • قریبی منڈی اور اپنا گاؤں یا چک لکھیں
  • اپنا نام اور واٹس ایپ نمبر لکھ کر اشتہار بھیج دیں

ہماری ٹیم اشتہار دیکھ کر منظور کرتی ہے، پھر یہ 30 دن تک کسان بازار میں لگا رہتا ہے۔ اشتہار لگانا بالکل مفت ہے۔

اچھے اشتہار کی نشانیاں

  • دن کی روشنی میں فصل کی قریب سے صاف تصویر
  • عنوان میں فصل، مقدار اور خوبی، مثلاً: اعلیٰ کوالٹی خشک پھٹی 200 من
  • تفصیل میں قسم، نمی، صفائی اور یہ کہ مال کب تک دستیاب ہے
  • درست اور چالو فون نمبر جس پر آپ واٹس ایپ دیکھتے ہوں

خریداروں کے لیے

کسان بازار میں فصل اور منڈی کے حساب سے اشتہار دیکھیں اور کسان کو براہِ راست کال یا واٹس ایپ کریں۔ احتیاط کریں: مال دیکھے بغیر پیشگی رقم نہ بھیجیں۔ بہاولپور کسان صرف خریدار اور فروخت کنندہ کو ملانے کا ذریعہ ہے۔

بیچنے سے پہلے منڈی کا تازہ ریٹ ضرور دیکھیں: کپاس کا ریٹ، گندم کا ریٹ اور چاول کا ریٹ۔

تصویر علامتی ہے۔

تمام خبریں